سیالکوٹ٬مسلح افرادکی سکول ٹیچر امتیاز احمد کومکان بنانے سے زبردستی روکنے کیلئے اندھا دھند فائرنگ

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:42

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) پسرور کچہری کے قریب اس وقت شدید خوف وہراس پھیل گیا جب ڈی ایس پی آفس اور تھانہ سٹی سے محض 200فٹ دور 10سے زائد مسلح افراد نے عقبی آبادی میں سکول ٹیچر امتیاز احمد کو اس کے اپنے پلاٹ میں مکان بنانے سے اسے زبردستی روکنے کے لئے اندھا دھند فائرنگ کردی فائرنگ سے امتیاز احمد کے ساتھ آنے والا ایک نوجوان زخمی ہوگیا جبکہ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگوں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے فائرنگ کی آواز سن کر پولیس تھانہ سٹی کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور انہوں نے زخمی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جبکہ مسلح افراد سے ان کی رائفلیں چھین لیں پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی صدر محمد اصغر کاہلوں٬ سرپرست اعلیٰ و سابق ضلعی صدر سید مہدی شاہ٬ ضلعی جنرل سیکرٹر ی سید دستا ر علی نقوی٬ حافظ رانا لیاقت علی٬ ناصر لطیف گجر٬ چوہدری بشیر احمد٬ میاں محمد الیاس٬ قمر زمان باجوہ٬ عمران حیدر شیرازی اور دیگر رہنمائوں نے سکول ٹیچر کے ساتھ بدمعاشی کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :