سیالکوٹ٬وزیر قانون زاہد حامد نے موضع چاہڑ باجوہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:42

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد خان نے گزشتہ روز موضع چاہڑ باجوہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر چئیرمین یوسی بھاگووال امان اللہ باجوہ ٬جٹ برادری کے رہنما اور قانون دان آصف باجوہ ٬وفاقی وزیر کے صاحبزادے علی زاہد ٬محکمہ سوئی نادرن گیس کمپنی کے آفیسرز اور اہل دیہہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر قانون زاہد حامد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تحصیل پسرور کے 100سے زائد دیہات کو سوئی گیس کی سہولت فراہم کی ٬رابطہ سڑکیں بنوائیں ٬کیڈٹ کالج بنایا جبکہ ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ کے ہر گائوں تک سوئی گیس کی سہولت پہنچانا چاہتے ہیں انہوں نے بتایا کہ پسرور سیالکوٹ روڈ کو دورویہ کیا جائے گا اور پسرور ڈسکہ روڈ بھی جلد بنائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :