کرپٹ پولیس ملازمین محکمہ پولیس کی نیک نامی پر بدنما داغ ہیں٬وکلاء برائے انسانی حقوق

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:42

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) وکلاء برائے انسانی حقوق کے چیئرمین لالہ مبشر بٹ ایڈووکیٹ٬ عمران سہیل تارڑ٬ مزمل حسین شاہ٬ چوہدری محمد یوسف و دیگر ایڈووکیٹس نے محکمہ پولیس کے چند کرپٹ پولیس ملازمین کی طرف سے ملزمان کے گھروں میں چھاپے کے دوران ملزمان کی عدم گرفتاری کے نتیجے میں گھریلو سامان اپنے ساتھ اٹھا کر لے جانے ٬ ملزمان کے بے گناہ و بے قصور والدین٬ بہن بھائیوں٬ عزیزواقارب کو گرفتار کر کے لے جانے اور پھر بھاری رشوت لے کر انکو چھوڑ دینے کے بڑھتے ہوئے رحجانات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایسے چند کرپٹ پولیس ملازمین محکمہ پولیس کی نیک نامی پر بدنما داغ ہیں پولیس کے زمہ داران اعلی احکام کو چاہیے کہ ایسے کرپٹ پولیس ملازمین کا محاسبہ کر کے انکو محکمہ پولیس سے فارغ کیا جائے تاکہ آئیندہ کسی کرپٹ پولیس ملازمین کو بے گناہ شہریوں کو تنگ کرنے اور ان بے گناہ شہریوں کی رہائی کے بدلے بھاری رشوت لینے کی جرات نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

آخر میں انہوں نے آئی جی پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ملازمین کی تھانوں میں تعیناتیاں سیاسی بنیادوں کی بجائے صرف اور صرف میرٹ پر کی جائیںتاکہ معاشرہ سے جرائم کا خاتمہ ممکن ہوسکے اور مظلوم طبقہ کی حق رسی ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :