نوازشریف٬شہبازشریف کی قیادت ہی ناگزیرتھی٬ شیخ جواد اصغر

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:42

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے نائب صدر شیخ جواد اصغر انند نے کہاہے کہ مسلم لیگ( ن) کومزیدمضبوط بنانے اوراس کاپرچم گلی کوچہ تک بلندکرنے کے لئے میاںنوازشریف اورمیاںشہبازشریف کی قیادت ہی ناگزیرتھی۔ دونوںرہنمائوںنے ملکی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے لئے جوکرداراداکیا ہے اسی کانتجہ ہے کہ ملک بھرکے کارکن اورعوام ان کی قیادت پرمتحد اوراعتمادکااظہارکر تے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رنگ پورہ میں سٹی رہنما عبدالوہاب کی رہائش گاہ میں یوتھ ونگ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے میاںمحمدنوازشریف کوپارٹی کامرکزی اورمیاںشہبازشریف کوپنجاب کابلامقابلہ صدرمنتخب ہونے پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیںعوام میںموجودہیں۔

(جاری ہے)

میاںنوازشریف اورمیاںشہبازشریف کی صدارت میںمسلم لیگ ن پاکستان کے استحکام اورتعمیروترقی کے لئے مزید بہترکام کرسکے گی۔ملک کواندھیروںسے نکالنے اورخوشحالی کے راستے پرگامزن کرنے کے لئے میاںبرادران کی قیادت ہی ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک میںعدم سیاسی استحکام پیداکرنے والے ملک دشمن ایجنڈے پرکام کررہے ہیںجوپاکستان کوترقی کی بجائے تنزلی کی جانب دھکیلناچاہتے ہیں۔

ایسے عناصرکے عزائم کبھی کامیاب نہیںہوںگے۔2018کے عامانتخابات میںبھی دھرناگروپ کاشکست ہوگی اورمسلم لیگ ن ایک بارپھرواضح اکثریت سے منتخب ہوکراپنی حکومت قائم کرے گی۔ شیخ جواد اصغر نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ جماعت اور میاں برادران کا ہر اؤل دستہ ہیںپاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہدکی ولولہ انگیز قیادت میں یوتھ ونگ کے کارکن جماعت کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لئے جس طرح دن رات جدوجہد کر رہے ہیں اس پر نا صرف مجھے بلکہ قائدین مسلم لیگ کو بھی فخر ہے۔محنتی کارکن ہی جماعت کا حقیقی سر مایہ ہیں۔