کراچی سے سیالکوٹ چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس مسلسل تاخیر کا شکار ٬شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:42

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) کراچی سے سیالکوٹ دو طرفہ روٹ پر چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس مسلسل تاخیر کا شکار سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے کراچی کے لئے روانہ ہونے والی واحد ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس جمعہ کے روز ساڑھے تین بجے کی بجائے رات 12بجے سیالکوٹ پہنچ جبکہ ہفتہ کے روز ساڑھے آٹھ بجے سیالکوٹ پہنچی ۔

جس کے باعث کراچی سے سیالکوٹ آنے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ اور مسافروں کے لواحقین کئی کئی گھنٹے ریلوے اسٹیشن پر اپنے عزیز اوقارب کو لینے کیلئے خوار ہوتے ہیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کو اندرون سندھ مختلف مقامات پر جان بوجھ کر روک لیا جاتا ہے جس کے باعث تاخیر معمول بن چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :