پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا میگا پراجیکٹ صرف اور صرف تعلیم ہے ٬تعلیم کا فروغ ہی اولین ترجیح ہے٬عاطف خان

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:42

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا میگا پراجیکٹ صرف اور صرف تعلیم ہے اور تعلیم کا فروغ ہی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی ماضی کے حکمرانوں کی طرح تعلیم پر خرچ ہونے والے اربوںروپے مختلف پراجیکٹس میں لگاکرپولیٹیکل سکورنگ اور نمود و نمائش کر سکتے ہیں لیکن ایسا کبھی نہیں کریں گے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ تعلیم ہی کسی قو م کے عروج و زوال کا بنیادی عنصر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کا غان میموریل سکول کاغان میں سالانہ تقریب اسناد سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر دوسروںکے علاوہ چیئرمین تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے موقع پر چیئرمین کو سکول کے بورڈ سے متعلق مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔عاطف خان نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی اداروں کی بھی بھرپور سرپرستی کرے گی اور ان اداروں کے مالکان اور والدین کے مفادات کا پورا پور خیال رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکوت نجی تعلیمی اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور بلاشبہ یہ ادارے صوبے میں معیاری تعلیم عام کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیںاور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ معیاری نجی تعلیمی اداروں کی بھر پور معاونت کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں کی کارکردگی اور دیگر امور کی مانیٹرنگ کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے ریگولیٹری اتھرٹی قائم کی جا رہی ہے جس کی ڈرافٹ تیار ہے اور عنقریب ضروری قانون سازی کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مزکورہ اتھارٹی ماہرین تعلیم٬حکومت٬والدین اور نجی سکولوں کے مالکان کے نمائندوں ہ پر مشتمل ہوگی۔وزیر تعلیم نے کہا کہ ہماری تعلیمی پالیسی کا محور تعلیم سے محروم بچوں کو علم کی روشنی سے منور کرنا ہے اور اس مقصد کے لئے محکمہ پوری تندہی سے کام کر رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم عام کرنے کے لئے شروع کردہ تمام منصوبے ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :