کوہاٹ٬پاکستان راہ حق پارٹی کا آئندہ عام انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لینے کیلئے باقاعدہ مہم شروع کرنے کا اعلان

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:42

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء)پاکستان راہ حق پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لینے کیلئے باقاعدہ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے کارکنان کو فعال ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئیں تمام حلقوں میں جلد تربیتی کنونشن منعقد کیے جائیں گے اس حوالے سے ضلعی صدر پاکستان راہ حق کوہاٹ حیدر وکیل آفریدی کی زیر صدارت جامعہ عمر ہائی وے چوک میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں صوبائی صدر قاری عبید اللہ حیدری نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر ضلعی کابینہ کے ارکان کے علاوہ دیگر کارکنان بھی شریک تھے اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا جس کے مطابق ضلع بھر میں ورکرز کنونشنز کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لیئے حلقہ جات کو شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد ڈویژن سطح پر تربیتی کنونشن منعقد کیا جائے گا اجلاس میں رکن سازی اور تشہیری مہم میں بھی تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا اس موقع پر ضلعی صدر حیدر وکیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کوشاں ہیں کیونکہ ملک میں تمام نظام آزمائے جا چکے ہیں مگر عوام آج بھی بنیادی حقوق سے محروم ہیں جبکہ قانون سے لوگ مبرا ہیں عوام کو ان کا اصل حق صرف اور صرف اسلامی نظام میں ہی ملے گا اور اس جدوجہد میں عوام کو بھی ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے اجلاس سے صوبائی صدر قاری عبید اللہ حیدری نے کہا کہ تمام ورکرز اور قائدین آج سے ہی عام انتخابات کی تیاری شروع کر دیں آئندہ انتخابات میں پاکستان راہ حق حیران تنائج دے گی انہوں نے کہا کہ چترال میں جمیعت علماء اسلام سے مستعفی ہونے والے پچیس مفتیان نے پاکستان راہ حق میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے جو ہماری پارٹی کی مقبولیت اور عوام دوست منشور کا واضح ثبوت ہے ۔