تمام گروپ ہماری حمایت کررہے ہیں ٬پیر غلام محی الدین چشتی

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:42

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء)ضلع کونسل وہاڑی کیلئے نامزد چیئرمین پیر غلام محی الدین چشتی نے کہا کہ تمام گروپس انکی حمایت کررہے ہیں اور ان کو ضلع کونسل میں اکثریت حاصل ہے جوناراض دوست ہیں وہ بھی جلد ان کی حمایت کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ممبرقومی اسمبلی چوہدری نذیراحمد ارائیں کے آفس میں اپنے گروپس کے چیئرمینز اور مسلم لیگ کے عہدیداروں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر چیئرمینز یونین کونسل نعیم اعجاز چوہدری اعجاز رسول میاں محمد شہزاد عبدالرزاق کھوکھر پیر مطیب چشتی چوہدری وارث علی محمد صغیر رامے چاچامحمداسلم میاں محمد شاہد فیاض قاسم محمد شاہد پی ایس ا ومیاں ثنا اللہ رحمانی کونسلر عبدالرئوف کھوکھر جمیل شاہد ارحمان کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ چوہدری نذیراحمد ارائیں چوہدری ارشاداحمد ارائیں چوہدری سعید خاں منہیس محترمہ تہمینہ دولتانہ میاں ثاقب خورشید نعیم اختر خان بھابھہ محمد عرفان دولتانہ آصف سعید منہیس محمدیوسف کسیلیہ اور دیگر کی بھرپور حمایت حاصل ہی#