بورے والا٬قیصر حفیظ بھٹی میموریل لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ

سادات کرکٹ کلب نے شارجہ کرکٹ کلب اور بورے والا وائٹس کو شکست دیدی

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:42

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) قیصر حفیظ بھٹی میموریل لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سادات کرکٹ کلب کی دومیچوں میں جیت شارجہ کرکٹ کلب اور بورے والا وائٹس کو شکست تفصیل کے مطابق قیصر حفیظ بھٹی میموریل لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلہ میں سادات کرکٹ کلب اور بورے والا وائٹس کے مابین میچ قائد اعظم سپورٹس سٹیڈیم میں کھیلاگیا سادات کرکٹ کلب لڈن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 35اوورز میں 290رنز بنائے ارسلان امتیاز نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76رنز بناکے اس کے جواب میں بورے والا وائٹس کی ٹیم108رنز بناکر آئوٹ ہوگئی سادات کرکٹ کلب نے 182رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کر لی ارسلان امتیاز کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قراردیاگیا ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں سادات کرکٹ کلب نے شارجہ کرکٹ کلب کو 135رنز سے شکست دی شارجہ کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 35اورز میں 239رنز بنائے جس میں حسن مشتاق کے 46رنز شامل ہیں اس کے جواب میں سادات کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 32ویں اورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ کو 6وکٹوں سے جیت لیا آصف سمیع کو 104رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قراردیاگیا#

متعلقہ عنوان :