کامیابی کیلئے کارکنان کو عوامی سیاست کو اپنانا پڑیگا٬فانوس گجر کا استقبالیہ تقریب سے خطاب

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) عوامی ورکرز پارٹی کے نو منتخب صدر فانوس گجر نے کہا ہے کہ کامیابی کیلئے کارکنان کو عوامی سیاست کو اپنانا پڑیگا اور پارٹی کے پروگرام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے بھرپور کوششیں کریں ان خیالات کااظہار انہوںنے اتوار کے روز پارٹی کی راولپنڈی دفتر میں ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے پارٹی ممبران سمیت وفاقی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عصمت شاہ جہان ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب عالیہ امیر علی٬ راولپنڈی اسلام آباد کے صدر چودھری مسعود اور سیکرٹری جنرل نصرت حسین موجود بھی تھے اس موقع پر پارٹی کے مرکزی صدر فانوس گجر نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ مارکسی نظریہ اور سماجی شعور اپنائیں اور پارٹی کے پروگرام کو محنت کار عوام اور محنت کش طبقے تک پھیلائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پارٹی ڈسپلن کو برقرار رکھتے ہوے پارٹی کو عوام کے درمیان قائم کریںانہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ پورے ملک کا دورا کرینگے اور پارٹی کی تنظیم سازی پر خصوصی توجہ دینگے انہوں نے کہا کہ ہمیں عوامی ورکرز پارٹی کو ایک متبادل پارٹی کے طور پر ثابت کرنا ہو گا اور بنیادی سماجی تبدیلی اور جاگیرداری و قبائلی فرسودہ نظام کی باقیات اور جدید نوابادیاتی سامراجی نظام کے خاتمے کے لئے لوگوں کو تیار کرنا ہوگااس موقع پرپارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں نے نومنتخب صدر فانوس گجر کا استقبال پر جوش نعروں سے کیااور نعروں کے زریعے کارکنوں نے سرمایہ داری اور جاگیر داری نظام کی شدید مذمت کی اور انقلابی جد و جہد کا عزم دہرایا۔۔۔۔۔۔اعجاز خان