آرمی چیف راحیل شریف کی کاوشوں سے پاکستان پھر کھیلوں کی بین الاقوامی سرگرمیوں کا مرکز بننے جارہاہے ٬محمد نواز

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) ناظم یونین کونسل225محمدیہ پخہ غلام محمدنواز نے کہاہے کہ ارمی چیف راحیل شریف کی کاوشوں سے پاکستان اب بارپھر کھیلوں کی بین الاقوامیسرگرمیوںکامرکز بننے جارہاہے اوراللہ نے چاہا تواگلاسال پاکستان کے ویران میدان پھرسے آبا دہونے کے ساتھ ساتھ دینا کے جدیدترین سٹیڈیم میں بھی شمارہونگے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے پخہ غلام میں صوبائی کبڈی ٹیم کے اعزازمیں منعقدہ تقریب سے کیاجس میں صوبائی سیکرٹری سیلطان سیدعلی شاہ بھی موجود تھے ناظم محمدنواز نے کہاکہ بھارت لاکھ کوشیں کرلیں اپنے ملک میں توشیربناہواہے ورلڈ کپ کبڈی جیسے عالمی ایونٹ میں پاکستن سے شرمناک شکست کے خو ف ہماری ٹیم کوآوٹ کیاجوکہ کبڈی ورلڈ فیڈریشن کے لیے بھی شرم کی بات ہے تاہم اب ایسے اقدامات کوبرداشت نہیں کیاجائیگا ہماریہ ہردلعزیز آرمی چیف نے ان کے تمام منصوبے خاک میں ملادیے ہیں اس وقت بھی بیس سے زائدممالک کی ٹیمیں پاکستان میں موجود ہیںجوکہ ابھی بین القوامی سرگرمیوں کی وطن واپسی کی جھلک ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے اس موقع پرآرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کامطالبہ کرتے ہوئے ملک بھرمیںاس سلسلے میںریفرنڈم کرانے کی تجویز پیش کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلطان سدعلی شاہ نے بتایاکہ ہماری صوبائی کبڈی ٹیم بنوںمیں منعقدہونیو الے ایونٹ میں شرکت کرے گی جس کے لیے جلد ہی کیمپ لگایاجارہاہی