پاک فوج مالا کنڈ ڈویژن میں امن و امان کے ساتھ فلا حی اور بحا لی سر گرمیو ں میں بھی سر گرم عمل ہے٬میجر جنرل آصف غفور

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) پاک فوج مالا کنڈ ڈویژن میں امن و امان کے ساتھ ساتھ فلا حی اور بحا لی سر گرمیو ں میں بھی سر گرم عمل ہے۔انہی فلا حی سر گرمیوں کے ضمن میںبو نیر کے دور افتا دہ علا قے گو رنمنٹ ہائی سکول بانڈ ہ میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام ایک روزہ مفت طبعی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق جی او سی مالا کنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل آصف غفور کی ہدایت پر پاک فوج کے زیرِ ا ہتمام میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم نے خصوصی طور پر اپنی خدمات سر انجام دیں جن کا تعلق پاک آرمی اور سول سے تھا۔ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کے دوران 260مرد ٬345عورتوں اور378بچو ں نے معائنہ کروایا۔کیمپ میں صبح آٹھ سے شا م د وبجے تک معائنہ اور ادویات کی فراہمی جا ری رہی۔اہلیان علاقہ کے علاوہ ارد گرد کے تمام دیہا ت کے لوگوں نے بھی اس فری میڈیکل کیمپ سے بھر پور استفادہ حا صل کیا۔اہلیان علاقہ نے طبعی کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور ایسی سر گرمیوںکو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انتہا ئی فائدہ مند قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :