پشاور٬کیپٹل سٹی پولیس کا اندرون شہر اور رورل سرکلز کے مضافاتی علاقوں میں اشتہاری مجرمان ٬جرائم پیشہ ومشتبہ افراد کے خلاف کریک ڈائون

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گزشتہ5دنوں کے دوران اندرون شہر اور رورل سرکلز کے مضافاتی علاقوں میں اشتہاری مجرمان ٬جرائم پیشہ ومشتبہ افراد کے خلاف کریک ڈائون میںتیزی لاتے ہوئے مختلف تھانہ جات کی حدود میں مختلف کاروائیوںاورشہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 15اشتہاری مجرمان سمیت 339جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروشوںکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیا گیا۔

جبکہ سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر75افراد کو گرفتار کیا گیا ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر پشاور پولیس نے گزشتہ 5دنوں کے دوران اندرون شہر اور رورل سرکل کے مضافاتی علاقوں میں اشتہاری مجرمان ٬جرائم پیشہ ومشتبہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے پشاور کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے مجرموں کے ٹکانوں پر چھاپے لگائے اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر حصوصی ناکہ بندیاں کی گئی ان چھاپوں اور مختلف ناکہ بندیوںکے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 15اشتہاری مجرمان سمیت 339جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فرو شوںکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 01عدد ہینڈ گرنیڈ٬07عدد کلاشنکوف ٬04عدد رائفل٬01عدد بندوق٬62عدد پستول٬05عدد میگزین٬88کلو گرام چرس٬6کلو910گرام ہیروئن اور 94بوتل شراب برآمد کرکے ملزموں کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر 75افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہیں ۔

متعلقہ عنوان :