سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن نے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کو ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیدی

سپورٹس رائٹرز کرکٹ ٹیم نے میچ 15رنز سے جیت لیا٬ شکیل الرحمان ٬ وصال٬ عمران ٬ گل رحمان اور سعد کی شاندار پرفارمنس

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا اور سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے مابین ٹی ٹونٹی میچ سپورٹس رائٹرز کی ٹیم نے 15 رنز سے جیت لیا٬ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے کرکٹ گرائونڈ پر سیریز کے پہلے میچ میں سپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان سعد بن اویس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس میں مقررہ 20اوورز میں 122رنز بنائے ٬ سپورٹس رائٹرز کی جانب سے نمایاں بلے باز کپتا ن سعدنے 24٬ محمود الرحمان 18 اور قاری گل رحمان 11رنز بنا پائے جبکہ ڈائریکٹریٹ سپورٹس کی ٹیم کے قاسم نی5 ٬ ابوبکر اور کفایت نے 2,2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا٬سپورٹس رائٹرز کے 123 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور ایننگ کے دوسرے اوور میں 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے ٬ ڈائریکٹر یٹ کی پوری ٹیم سخت مقابلے کے بعد 107رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی جس میں پرویز خان 33 اور عمیر 23 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے ٬ سپورٹس رائٹرز کی جانب سے وصال یوسفزئی اور عمران حسن نے 3,3 جبکہ شکیل الرحمان اور ارشد یوسفزئی نے 2,2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا٬ سپورٹس رائٹرز کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 15 رنز سے جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :