عمران خا ن نے کرپٹ وزیراعظم کو للکار کر ’’ڈروخوف‘‘کے بت کو پا ش پاش کردیا٬یاسمین راشد

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) ایڈ وائزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خا ن نے کرپٹ وزیراعظم کو للکار کر ’’ڈروخوف‘‘کے بت کو پا ش پاش کردیا ‘لوگ شہنشا ہیت سے اکتا کر نواز شریف سے ملک کی لوٹی دولت کا حساب مانگ رہے ہیں‘ نیب سمیت تمام قومی اداروںمیںملکی دولت لوٹنے والوں کی لائینیں لگی ہوئی ہے‘ سرکاری محکموں اور انکے افسران کا احتساب کئے بغیر کرپشن کا خا تمہ ممکن نہیں‘خیبر پختونخواہ میں سخت مانیٹرنگ اور احتساب کا نظام مضبوط ہونے کے باعث کرپشن میں واضح کمی آئی۔

اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں ایڈ ئوائزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ با ریا ں طے کرکے حکومت کرنے والے کسی قیمت پر ایک دوسرے کا احتساب نہیں ہونے دینگے جب تک ملک میں شہنشا ہیت ہے اس وقت تک عام پاکستانیوں کی حالت زارنہیں بدلے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب ‘الیکشن کیشن ‘ایف بی آر‘ایف آئی اے اور دیگر قومی اداروںمیںملکی دولت لوٹنے والوںکی لائینیںلگی ہوئی ہے اور ہر ادارہ میں کرپشن ونا اہلی کی انتہا ہو چکی ہے حکومتی اداروں کا جو حال جاری ہے اس طرح ملک نہیںچلتے۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ کرپٹ حکومت کے خا تمہ بعد جب تک سرکاری محکموں اور انکے افسران کا احتساب نہیں کیا جاتا تب تک کرپشن کو روکناممکن نہیںہے آج خیبر پختونخواہ میں سخت مانیٹرنگ اور احتساب کا نظام مضبوط ہونے کے باعث کرپشن میں واضح کمی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :