وزیر اعلی پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہو کر پانامہ لیکس کاجواب دیں٬ نوشین حامد

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہو کر پانامہ لیکس کاجواب دیں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شہبازشریف پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مسلسل غیر حاضر ہیں ٬ اس اجلاس میں شریک ہو کر وہ بتائیں کہ اب تک پنجاب حکومت کی کارکردگی کیا ہے ٬نندی پوری پراجیکٹ اور قائد اعظم سولر پارک منصوبے کیوں ناکام ہوئے ٬سرکاری ہسپتا لوں میں عوام کو علاج کی بنیادی سہولتیں کیوں فراہم نہیں ہوسکی ہیں ٬دانش سکول دیگر اضلاع میں کیوں قائم نہیں ہوسکے ٬تھانہ کلچر کیوں تبدیل نہیں ہوسکا ٬لینڈ ریکارڈ کمپورٹرائزڈ کرنے کا نظام کامیاب کیوں نہیں ہوا ٬معدنیا ت نکالنے کے بڑے بڑے دعوے کیوں حقیقت نہیں بن سکے ۔

(جاری ہے)

پنجاب میں خصوصی افراد کے لئے ٹھوس اقدامات کیوں نہیں ہوسکے ٬لیپ ٹاپ سکیم کیوں بند ہوگئی ٬کسان مسلسل سڑکوں پرکیوں ہیں٬بلند بانگ اعلانات کے باوجودلائیوسٹاک کے شعبہ میں حکومت نمایاں کارکردگی کیوں ظاہر نہیں کرسکی۔صو بہ بھر میں مہنگائی اور لا قانونیت پر کیوں قابو نہیں پایا جاسکا۔انہوں نے کہاکہ پورے صوبے کے عوام وزیرا علی سے ان سوالات کے جوابات مانگ رہے ہیں ٬سوالات تو بہت ہیں لیکن وزیر اعلی ان تیرا سوالوں کے ہی جوابات دے دیں