مسلم امہ مسائل کے حل کیلئے اتحاد کوفروغ دے٬مفتی اعظم لبنان

متحدہوکر اسلام کیخلا ف اٹھنے والی آوازوں کیخلاف کام کرناکی ضرورت ہے٬الشیخ سید اسامہ الرفاعی ڈاکٹر راغب نعیمی٬مفتی حسیب قادری٬پروفیسر لیاقت صدیقی ودیگر جامعہ نعیمیہ میں تقریب سے خطاب

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء)مفتی اعظم لبنان الشیخ ڈاکٹر سیداسامہ الرفاعی نے کہاہے کہ مسلم امہ مسائل کے حل اوراپنے روشن مستقبل کے لئے آپس میں اتحاد واتفاق کوفروغ دیں٬اہل سنت میںحنفی ٬مالکی٬شافعی٬اورحنبلی داخل ہیںانہیںمتحدہوکر اسلام کے خلا ف اٹھنی والی آوازوں کیخلاف کام کرناکی ضرورت ہے۔امت اس وقت تک گمراہ نہیں ہوسکتی جب تک وہ اپنے عقیدہ پر سختی کے ساتھ قائم ہے۔

عقیدہ شریعت اورتصوف ایک تسلسل کانام ہے۔جو کہ حضور ؐ تک پہنچ جاتاہے۔جواس تسلسل سے متصل نہیں ہومقطوع العلم ہے اوراس کی پیروی نہیں کی جاسکتی ہے۔اہل علم مدرسہ پربڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ صیح علم کو آگے تک پہنچائیں۔دین اگرقائم ہے تو ان کی وجہ سے ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے ناظم اعلی جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی٬چیئرمین مسلم ہینڈز برطانیہ سیدلخت حسین شاہ٬کنٹر ی مینجر ضیاء النور شاہ٬مرکزی صدرنعیمین ایسوی ایشن پروفیسر لیاقت علی صدیقی٬علامہ محمدقاسم علوی٬مفتی ڈاکٹر محمدحسیب قادری ودیگر نے بھی خطاب کیاجبکہ تقریب کے صدارت شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے فرمائی٬شیخ الحدیث مفتی انو ر القادری٬مولانا غلام نصیر الدین چشتی٬مولانا محبوب احمد٬مفتی محمدعمران حنفی٬پیر سیدشہباز احمدسیفی٬مولانا امداد اللہ نعیمی٬حافظ ارشد اقبال نعیمی٬پروفیسر وارث علی شاہین٬مفتی مسعو د الرحمن نعیمی٬مفتی انتخاب احمدنوری٬مولاناشفقت علی یوسفی سمیت جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ٬طلباء ٬نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران اورملک کے نامور علماء ومشائخ سمیت عامہ الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلی جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاکہ امت مسلمہ کو اتحاد واتفاق کاعملی نمونہ بنایا جائے۔اسلام وہ واحددین ہے جو بلاامتیاز’’تکریم انسانی ‘‘کادرس دیتاہے۔مذہب کے نام پرجنگ وجدال کابازار گرم کرنے والے یہود وہنود کی پیداواراورعصر حاضر کے خوارج ہیں۔بغیر کسی وجہ سے مسلمانوں کی تکفیر سے گریز کیاجائے۔سیکولراز م کے علمبرداروں نے دنیا میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی پامالی کی۔تمام فتنوں کے پیجھے یہودی وصلیبی لابی ملوث ہے جومسلم ممالک میں بدامنی پیدا کرناچاہتی ہے۔