پختونوں کے ساتھ مزید ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی٬سکندر شیرپائو
اتوار 23 اکتوبر 2016 19:41
(جاری ہے)
سکندر شیرپائو نے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پختون خطہ پر جاری سنگین حالات کا مقابلہ کرنے اور پختون قوم کو امن٬ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ ایک طرف مرکز کی طرف سے نامناسب رویہ اور وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کی وجہ سے پختونوں میں مایوسی پائی جا رہی ہے تو دوسری طرف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہونے والے نقصانات پر وفاق کی طرف سے سرد مہری کی بدولت یہاں پر پائی جانے محرومی میں اضافہ ہو رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے قدرتی گیس٬تیل اور بجلی ضرورت سے زیادہ پیدا کررہا ہے جبکہ اس ضمن میں وفاقی حکومت کی طرف سے امتیازی پالیسیوں کا سامنا ہے اور خیبر پختونخوا اور پختونوں کو تمام معاملات اور ترقیاتی منصوبوں میں نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے فاٹا کو فوری طور پر خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف پختونوں کی آواز مزید مضبوط و موثرہو گی بلکہ ہمارا صوبہ ملک کا دوسرا بڑا صوبہ بن جائے گا جس سے پختونوں کی قومی یکجہتی بھی پیدا ہو گی۔انھوں نے وسائل کی منصفانہ تقسیم کیلئے فوری مردم شماری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک صحیح مردم شماری نہیں ہوگی تب تک وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا لہٰذا مردم شماری کے جلد انعقاد کیلئے اقدامات کئے جائیں۔انھوں نے کہا کہ سی پیک کے مغربی روٹ کی تعمیر اور اکنامک زون سمیت تمام لوازمات اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ پختونوں کی پسماندگی کا ازالہ کرکے ان کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی ضلع پشاور کے سینئر وائس چیئرمین حاجی محمد شفیع دائودزئی٬جنرل سیکرٹری حاجی سیف اللہ٬ملک سلیم چمکنی٬نواز خان درانپور٬اقبال خان اوراسرار خان کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
-
بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
-
عوام نے نفرت اور تقسیم کا بیانیہ مسترد کر دیاہے ،خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں،وزیراطلاعات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.