وفاقی حکومت خیبر پختونخوا اور پختونوں کو تمام معاملات اور ترقیاتی منصوبوں میں نظرانداز کر رہی ہے٬سکندر حیات شیرپائو
اتوار 23 اکتوبر 2016 19:41
(جاری ہے)
سکندر شیرپائو نے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پختون خطہ پر جاری سنگین حالات کا مقابلہ کرنے اور پختون قوم کو امن٬ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ ایک طرف مرکز کی طرف سے نامناسب رویہ اور وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کی وجہ سے پختونوں میں مایوسی پائی جا رہی ہے تو دوسری طرف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہونے والے نقصانات پر وفاق کی طرف سے سرد مہری کی بدولت یہاں پر پائی جانے محرومی میں اضافہ ہو رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے٬ قدرتی گیس٬تیل اور بجلی ضرورت سے زیادہ پیدا کررہا ہے جبکہ اس ضمن میں وفاقی حکومت کی طرف سے امتیازی پالیسیوں کا سامنا ہے اور خیبر پختونخوا اور پختونوں کو تمام معاملات اور ترقیاتی منصوبوں میں نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے فاٹا کو فوری طور پر خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف پختونوں کی آواز مزید مضبوط و موثرہو گی بلکہ ہمارا صوبہ ملک کا دوسرا بڑا صوبہ بن جائے گا جس سے پختونوں کی قومی یکجہتی بھی پیدا ہو گی۔انھوں نے وسائل کی منصفانہ تقسیم کیلئے فوری مردم شماری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب تک صحیح مردم شماری نہیں ہوگی تب تک وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا لہٰذا مردم شماری کے جلد انعقاد کیلئے اقدامات کئے جائیں۔انھوں نے کہا کہ سی پیک کے مغربی روٹ کی تعمیر اور اکنامک زون سمیت تمام لوازمات اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ پختونوں کی پسماندگی کا ازالہ کرکے ان کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی ضلع پشاور کے سینئر وائس چیئرمین حاجی محمد شفیع دائودزئی٬جنرل سیکرٹری حاجی سیف اللہ٬ملک سلیم چمکنی٬نواز خان درانپور٬اقبال خان اوراسرار خان کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.