زبان کے بارے میں پالیسی ڈائیلاگ تین روزہ کانفرنس 27تا25اکتوبر کو ہو گی

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء)ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے تعاون سے زبان کے بارے میں پالیسی ڈائیلاگ تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس 27تا25اکتوبر 2016کو منعقد ہو رہی ہے ۔ ائیر یونیورسٹی کے Humanites departmentکے نصب العین کے مطابق زبان کے حوالے سے مکالمہ کے فروغ کیلئے اس طرح کے علمی اور ادبی سیشن اور کانفرنس کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔

Policy dialogue on Languageکا مقصد ہے کہ بیوروکریسی ٬ صنعتی نمائندوں ٬ لسانی اور عملی ماہرین کو ایک میز پر اکھٹا کر کے ایک مکالمہ منعقد کیا جائے جس میں اُردو کی سرکاری زبان کے طور پر نامزدگی اور انگریزی اور دوسری علاقائی زبانوں کی حیثیت کے بارے میں بات کی جائے ۔ اس کا نفرنس کی انفرادی خصوصیت مر کوزمکالمہ ہے جو کہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین کیلئے بہترین موقع ہو گا کہ وہ پالیسی سازی کیلئے اپنے نظریات سامنے لائیں۔

(جاری ہے)

بہت سے قومی اوربین الاقوامی مقررین اور ماہرین جو کہ لسانیات ٬ قانون ٬ طب ٬ مسلح افواج ٬ سرکاری اداروں ٬ بینکنگ ٬ ٹیلی کام کمسٹر ٬ اور صنعت کاری کے شعبے سے تعلق رکھتے ہیں اس مکالمہ میں شرکت کریں گے ۔ پہلا اور دوسرا دن گروپ Discussionکیلئے مختص کیا گیا ہے جبکہ تیسرے دن کو ماہرین کی جانب سے تجویزات کیلئے وقف کیا گیا ہے ۔ تاکہ ان تجویزات کو پالیسی کے نفاذ کیلئے ایک دستاویز کے طور پر متعلقہ حکام کو آئندہ عمل کیلئے پیش کیا جا سکے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ظفر ملک