ریٹائرملازمین بقایاجات کے حصول کیلئے ذلیل ورسواہورہے ہیں٬عبدالرشید چوہان

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء)پاکستان اری گیشن پاسبان یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرشیدچوہان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے لیوان کیشمنٹ ہیڈA04114پے ہیڈسے الگ کرنے کے باعث ریٹائرہونے والے ملازمین اپنے بقایاجات کے حصول کے لئے ذلیل ورسواہورہے ہیں حکومت پنجاب کی نئی پالیسی سے قبل ملازم ریٹارمنٹ لیتاتھاتواس کوماہانہ پے ہیڈ سے ریٹارمنٹ ہونے کے دس یاپندرہ دن کے اندراندرسال کی تنخواہ ان کیش منٹ کی صورت میںمل جاتی تھی اورپنشن اورجی پی فنڈکی رقم ملنے تک اس کواپنے بچوںکفالت کرنے میںآسانی ہوتی تھی مگرحکومت پنجاب کی اس نئی پالیسی کے اجراء نے ملازمین کی مشکلات میںمزیداضافہ کرتے ہوئے ریٹارمنٹ پریہ سہولت بھی چھین کران کی زندگی کواجیرن بنادی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ صرف محکمہ انہارکے ایکسکوئیڑڈویژن میںمالی سال2014-15میں9ملازمین ریٹائرہوئے ان کے ان کیشمنٹ کے لئے فنانس ڈپیارٹمنٹ کوفنانس ڈیپارنمنٹ کولیٹرلکھاگیامگرصرف فنانس ڈیپارنمنٹ کی طرف سے صرف6ملازمین کے لئے فنڈجاری ہوسکے اورتین کوجاری نہیں کیے گئے مالی سال 2015-16 میں 24ملازمین ریٹائرہوئے ان کے ان کیشمنٹ کے واجبات کے لئے فنانس ڈیپارمنٹ کولیٹرلکھاگیاہے٬معتبرذرائع سے پتہ چلاہے کہ ان کے لئے فنڈکی منظوری ماہ جون2016 میںسیکنڈلسٹ میںدیئے جانے کا امکان ہے اورتین ملازمین کے لئے اب نئے سرے سے فنانس ڈیپارنمنٹ کودوبارلیٹرلکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ یہ صورتحال محکمہ انہارکے ہر ڈویژن میں پیداہوچکی ہے جن کی وجہ سے ریٹارئرہونے والے سینکڑوںملازمین دفاتر کے چکرلگانے پرمجبورہوگئے ہیںجوسہولت چنددنوںمیںمل جایاکرتی تھی اب اس کے لئے کئی سال تک دھکے کھانے پڑتے ہیں۔انہوںنے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیاکہ اس ظالمانہ پالیسی کوختم کرکے ملازمین کاان کیشمنٹ پے ہیڈبحال کیا جائے تاکہ ملازمین بروقت ان کیشمنٹ کی سہولت سے مستعفیدہوسکیں۔