حکمرانوں کو بھارت کے ساتھ دوستی اور تجارت کے ذریعے اچھے تعلقات کی خوش فہمی سے باہر نکلنا ہو گا٬خواجہ شاہد رزاق سکا

ملک کی سالمیت کے تقاضوں کو پورا کرنا اورپاکستان کے دفاع کیلئے بھارت کو اسی کے اندازمیں جواب دینا ہوگا ٬صدر انجمن تاجران سٹی

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) فیصل آباد کے تاجروں نے کہا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کو بھارت کے ساتھ دوستی اور تجارت کے ذریعے اچھے تعالقات کی خوش فہمی سے باہر نکل کر ملک کی سالمیت کے تقاضوں کو پورا کرنا اورپاکستان کیلئے اپنے دفاع کے حق کے تحت آج بھارت کو اسی کے اندازمیں جواب دینا ہوگا صدر انجمن تاجران سٹی صدرخواجہ شاہد رزاق سکا٬جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ اور سینئر رہنمائوںنے کہا ہے کہ قوم کو پاکستان کی بری ٬بحری اورفضائیہ کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے اور یقین ہے افواج پاکستان وطن عزیز کے دفاع ٬قومی سلامتی اور تحفظ کیلئے قوم کے اعتماد پر پوری اترے گی انہوں نے تاجروں کی طرف سے ورکنگ بائونڈر ی اورکنٹرول لائن پر بھارتی جار حیت کی شدید مذمت کی اور کہاکہ بھارت کنٹرول لائن٬ورکنگ بائونڈری پر سیز فائر کا احترام کرے اور پرپاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے ہماری مسلح فوج بھارت کو اسکی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے حکومت پر زور دیا ہے کہ اگر پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت آج بھارت کو اسی کے اندازمیں جواب نہ دیا تو اس کاحوصلہ بڑھے گا انہوں نے کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس موذی دشمن نے جارحیت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے سرحدی علاقوںکے مکینوں کے خون سے ہولی کھیلنا وطیرہ بنا رکھا ہے یہ صورتحال حکومت اور افواج پاکستان کیلئے لمحہ فکریہ ہے اگر اب بھی انہوں نے بھارت کو یہ پیغام دیا کہ ہم صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں توا س سے کشمیر کاز کو نا قابل تلافی نقصان پہنچے گا صدرخواجہ شاہد رزاق سکا٬اورسینئررہنمائوں میاں شاہد گوگی٬ مرزطالب صدیق بیگ ٬ حافظ طاہر جمیل میاں٬ چوہدری اکرام ٬ شیخ سعید ٬ اور دیگر نے سرحدی علاقوںمیں معصوم شہریوں اور بہادر سپاہیوں کی قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے حکومت اور افواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی جارحیت کا ایسا منہ توڑ جواب دے کہ وہ آئندہ کنٹرول لائن٬ورکنگ بائونڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جرات نہ کرسکے صدرخواجہ شاہد رزاق سکانیعمران خان کی طرف سے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کو غیرجمہوری اور غیراخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے بعد اب اسلام آباد بند کرنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہ جاتا انہوں نے کہاکہ ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو اپنے غیر جمہوری طرز عمل پر نظرثانی کرنی چاہیئے

متعلقہ عنوان :