پی ایس 11 کے الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ٬راشد محمود سومرو

ہمارا مقابلہ امتیاز شیخ سے نہیں حکومتی مشنری سے تھا ٬جنرل سیکرٹری جے یو آئی سندھ

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:41

سکرنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکر ٹری راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ پی ایس 11 کے الیکشن میں بڑے پمانے پر دھاندلی کی گئی ہے ہمارا مقابلہ امتیاز شخ سے نہیں حکومتی مشنری سے تھا الیکشن قوانین کی کھلام کھلا دھجیاں بکھریں گیئں 500 روپے سے لیکر 5000 ہزار روپے تک دے کر ووٹروں کو خریدا گیا ضمنی الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں وہ سکر نڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر حافظ عبدالرزاق پڑھیار,ایڈوکیٹ کریم بخش رند, عبدالقیوم چنا,قاری وزیر ,علی نواز ور دیگر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا ہر حلقے سے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے - سندھ کے عوام حکومتی پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں پی پی غریبوں کی حامی جماعت نہیں رہی اس پارٹی پر وڈیروں نے قبضہ کر رکھا ہے - سندھ میں میرٹ کا قتل عام ہو رہا ہے حق دار کو حق نہیں مل رہا ہے انہوں نے کہا کہ 50 سالہ شخص کو وزیر اعلٰی بنا کر کہا جا رہا کہ مراد علی شاہ ینگ وزیر اعلیٰ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف سندھ بچایو تحریک کا آغاز جنوری میں کیا جائے گا اور تاریخی لانگ مارچ کریں گے راشد محمود کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے عوام نے عمران کے طرز سیاست کو مسترد کر دیا یے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اندورن سندھ میں امن کی بگڑتی ہوء صورتحال کے باعث رینجرس کے ذریعے آپریشن کلین اپ کرایا جائے - سندھ میں آدم شماری بھی رینجرس کی نگرانی میں کرا ئی جائے۔#

متعلقہ عنوان :