امریکی سفارت خانے کے پانچ رکنی وفد کا پاکستان سویٹ ہومز کا دورہ

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) امریکی سفارت خانے کے پانچ رکنی وفد نے پاکستان سویٹ ہومز کا دورہ کیا وفد میں روبرٹ رینز٬ امریکی سفارت خانے کی ترجمان فلیور کوون٬ الیزبتھ لی اور مائرہ ایم براون شامل تھے وفد نے پاکستان سویٹ ہومز کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور یتیم بچوں کو دی جانیوالی سہولیات کو سراہتے ہوئے پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست زمرد خان کی کاوشوں کوخراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کہ سویٹ ہومز پاکستان کا اصل چہرہ ہے اور انہیں یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے وفد کے اراکین قبائیلی علاقوں سے آنے والے بچوں سے خصوصی طور پر ملے انہوںنے کہاکہ ان بچوں کی آنکھوں میں دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہوگا امریکی سفارت خانے کے وفد نے بچوں کے لئے کہانی سنانے کا سیشن بھی رکھا جس میں انہوں نے بچوں کو مختلف کہانیاں بھی سنائی ان کا کہنا تھا کہ زمرد خان نے سویٹ ہوم بنا کر بہت بڑا کام کیا ہے اور انہوں نے یقیں دلایا کہ امریکی سفارت خانہ ٬ PUAN کے ساتھ مل کر سویٹ ہومز کو سپورٹ کرے گاوفد نے مزید کہا کہ آئندہ بھی سویٹ ہومز کا دورہ کرتے رہیں گے اور اس مشن کو زمرد خان کے ساتھ مل کرآگے چلائیں گے اس موقع پر سرپرست اعلیٰ پاکستان سویٹ ہومز زمرد خان نے امر یکی سفارت خانے کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سویٹ ہومز کا آغاز 2009 میں ایک بچے سے ہوا تھا اور آج سویٹ ہومز میں 3600 بچے موجود ہیں جنہیں صحت تعلیم اور رہائش کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں انہوںنے کہا کہ ان بچوں کو بہترین تربیت دیکر دہشتگردی جیسی لعنت کو پاکستان سے ہمیشہ کے لئے ختم کریں گے انہوں نے امریکی کونسل خانے کے وفد اور سفارت خانے سے ملحقہ طلباء کی تنظیم کا بھی پاکستان میں سویٹ ہومز کا دورہ اور مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا کا شکریہ ادا کیا ۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :