صومالی قزاقوں نے 26 مغویوں کو رہا کر دیا

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:41

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء)شورش زدہ افریقی ملک صومالیہ کے سمندری قزاقوں نے ایشیائی ملکوں کے چھبیس مغویوں کو تقریباً پانچ برس بعد رہا کر دیا ہے۔ ان افراد کو مچھلیاں پکڑنے والی ایک کشتی کو قبضے میں لے کر اغوا کر لیا گیا تھا۔ یہ چھبیس افراد مارچ سن 2012 میں یرغمالی بنائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

صومالی قزاقوں نے اغوا کی یہ واردات بحر ہند کے جزائر سیشل کے جنوب میں کی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغویوں کا تعلق کمبوڈیا٬ چین٬ انڈونیشیا٬ فلپائن٬ تائیوان اور ویتنام سے ہے۔ قزاقوں کے خلاف اور مغویوں کی بازیابی کی مہم چلانے والی بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ہوسٹیج اسپورٹ پارٹنرز (HSP) کے کوآرڈینیٹر جان اسٹیڈ نے ان افراد کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے۔