شامی حکومت کی جانب سے زہریلی گیس کا استعمال٬ وائٹ ہاؤس کی طرف سے مذمت

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:41

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) وائٹ ہاؤس کی جانب سے شام میں خونریزی سے متاثرہ علاقوں میں زہریلی گیس استعمال کرنے پر دمشق حکومت کی مذمت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عالمی اقدار کو نظرانداز کرتے ہوئے اسد حکومت کی جانب سے کیمیکل ہتھیار استعمال کیے جانے کی ہر ممکن طریقے سے مذمت کی جاتی ہے۔

ایک روز قبل اقوام متحدہ کی ایک خصوصی انکوائری ٹیم اور کیمیائی ہتھیاروں کی نگرانی کرنے والے ادارے نے شامی حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے تیسری مرتبہ استعمال کی توثیق کر دی تھی۔ شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں یہ چوتھی رپورٹ تھی۔ ایسی ہی ایک رپورٹ رواں برس اگست میں بھی جاری کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :