عراقی وزیر اعظم نے موصل کی بازیابی کے لیے ترک فوجی تعاون کی پیشکش ٹھکرا دی

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:41

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء)عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل شہر سے جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کو پسپا کرنے میں عسکری مدد کی ترکی کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ ایشٹن کارٹر سے ملاقات کے بعد عراقی وزیر اعظم العبادی کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ موصل کا قبضہ چھڑانے کی مہم میں ترکی بھی شامل ہونا چاہتا ہے۔ انہوں نے ترکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال موصل کی بازیابی کا عمل عراق خود مکمل کرنا چاہتا ہے۔ العبادی نے مزید کہا کہ امداد کی ضرورت ہوئی تو ترکی یا دوسرے قریبی ملکوں سے درخواست کی جا سکتی ہے۔ ترک فوجی دستے موصل شہر کے قریب بعشیقہ میں تعینات ہیں۔