موصل٬گندھک بخارات٬ امریکی فوج نے ماسک پہن لیے

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:41

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) امریکی فوجی حکام نے کہاہے کہ دولت اسلامیہ کی جانب سے گندھک کے پلانٹ کو آگ لگائے جانے کے باعث قیارہ ایئر فیلڈ میں تعینات فوجیوں نے زہریلے بخارات سے بچاؤ کے لیے ماسک پہن لیے ہیں۔معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ قیارہ ایئر فیلڈ موصل کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل امریکی حکام نے کہا تھا کہ گندھک کے پلانٹ کو آگ لگائے جانے کے باعث سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی۔

تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے ماسک احتیاط برتتے ہوئے اس وقت پہنے جب ہوا کے رخ سے گندھک کے پلانٹ سے اٹھنے والا دھواں قیارہ ایئر فیلڈ کی جانب آیا۔واضح رہے کہ قیارہ دولت اسلامیہ کے خلاف جاری عراقی فوج کے آپریشن میں اہم مرکز ہے۔

متعلقہ عنوان :