رائے ونڈ٬وزیراعلیٰ پنجاب کی ہیڈ کوارٹر ہسپتال آمد٬انتظامات کو غیر تسلی بخش قرار دیدیا٬ایم ایس کو جھاڑ پلادی

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:41

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی تحصیل اچانک ہیڈ کوارٹر ہسپتال آمد ٬ہسپتال عوام کو سہولیات فراہم کررہا ہے کہ نہیں کے سوال پر سیاسی پٹھوئوں اور صحافیوں کی وزیر اعلیٰ کے سامنے ٹھن گئی ٬وزیر اعلیٰ شش و پنج میں مبتلا ٬کسی سوال کا جواد دئیے بغیر واپس روانہ ٬تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے ٬جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف کمرے چیک کئے ٬وہ بیت الخلائوں میں صفائی کی صورت حال بھی دیکھتے رہے ٬انہوں نے مختلف موقعوں انتظامات کو غیر تسلی بخش قرار دیا ٬ایم ایس سیف اللہ کو جھاڑیں پلائیں ٬وزیر اعلیٰ کی آمد پر تمام سویپروں نے صفائی شروع کردی ٬ایم ایس نے وزیر اعلیٰ کی اچانک اطلاع پر اپنے چند سیاسی منظور نظر کو ہسپتال بلوا لیا لیکن عین موقع پر صحافیوں نے ان کی دال نہ گلنے دی ٬ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی رائے ونڈ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اچانک آمد پر سیاسی افراد اور مقامی صحافیوں کی وزیر اعلیٰ کے سامنے تکرار ہوگئی ٬ چیئرمین میاں مبشر حسین وغیرہ ڈاکٹروں کو بچانے کیلئے ہسپتال اور ڈاکٹروں کے حق میں بڑھ چڑھ کربولتے رہے کہ یہاں پر عوام کو کسی قسم کی شکائت نہیں ٬روزانہ سینکڑوں لوگوں کوعلاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں اور تمام شعبہ جات صحیح کام کررہے ہیں ٬چیئرمین دائود خاں اورلیگی شخصیت شاہد خاں نے صحافی کی طرف داری کی اور سہولیات میں کمی کی شکائت دور کرنے کی درخواست کی ٬یہ کچھ اس طرح ہوا کہ جب وزیر اعلیٰ وزٹ مکمل کرکے ہسپتال کے گرائونڈ فلور پر بیٹھے چند مقامی سیاسی افراد کے پاس آئے اور ان کو پوچھا کہ سچ سچ بتائیں کہ ہسپتال کیسا چل رہا ہے اور یہاں پر سہولیات میسر ہیں کہ نہیں ٬اس موقع پر صدر پریس کلب مقامی سینئرصحافی عاطف سبزواری نے کہا کہ ہسپتال میں ابھی بہت سے سہولیات میسرنہیں ٬بالخصوص یہاں پر زچہ بچہ کی مکمل سہولت دستیات نہیں ٬ڈلیوری کیس اور بڑے آپریشن کی سہولت موجود نہیں ٬ہسپتال میں ایمبولینس کی کمی ہے ٬آنکھوں اور دانتوں کا شعبہ کام نہیں کررہا اور ہسپتال کا کچرا اٹھانے کا انتظام نہیں ٬صدر پریس کلب عاطف سبزواری نے کہا کہ اگر ہسپتال میں حاملہ خواتین کی زچگی کی مکمل سہولت دستیاب ہوتی تو رائے ونڈ میں جابجا پھیلے غیر رجسٹرد میٹرنٹی ہومز اور سرجیکل ہسپتالوں پر رش نہ ہو تاجواس تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں اس اہم کمی کی وجہ سے مذبحہ خانے بن چکے ہیں ٬عاطف سبزواری کی تائید دیگر صحافیوں شیخ آصف نعیم شیخ اور مہر محمد آصف نے کی تو سیاسی افراد اور ڈاکٹر صحافیوں کے گلے پڑتے رہے لیکن صحافی اپنی بات پر ڈٹے رہے ٬انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صرف سیاسی افراد کے پروٹوکول کیلئے رہ گیا ہے ٬عام مریضوں کی یہاں کوئی شنوائی نہیں ٬تاہم وزیراعلیٰ نے یہاں پر بھی تمام سوالوں کا کوئی جواب نہیں دیا ٬وزیر اعلیٰ کے جانے کے بعد ایم ایس اور دیگر ڈاکٹر کہتے رہے کہ ہسپتال میں مکمل سہولیات دستیاب نہیں تو ہر مریضوں کا علاج کیسے کریں ٬انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں سہولتوں کے فقدان بارے اعلیٰ حکام کو بار ہا لکھا ہے لیکن کوئی سہولت نہیں بڑھائی گئی ٬ قبل ازیںوزیر اعلیٰ ہسپتال پہنچے تو مقامی صحافیوں نے ہسپتال پہنچ کر وزیر اعلیٰ کے وزٹ کرتے ہوئے تصاویر بنانے کی کوشش کی تو ان کے سکیورٹی سٹاف نے صحافیوں کو تصویریں بنانے سے سختی سے منع کردیا بلکہ کندھوں سے پکڑ کر نیچے لے آئے اور کہا کہ ان کو کس نے بلایا ہے جب سکیورٹی سٹاف کو کہا گیا کہ ہم صحافی ہیں گلے میں کارڈ بھی لٹک رہے ہیں لہٰذا اس طرح پیش نہ آئیں تو انہوں نے کہا کہ ہمارا میڈیا ہمارے ساتھ ہے ٬آپ کی ضرورت ہوگی تو بلا لیں گے ٬آرام سے بیٹھ جائو ٬صحافی اس امر کی شکائت کرنے وہیں پر بیٹھ گئے لیکن جب وزیر اعلیٰ وزٹ کرکے آئے تو صحافیوں نے سٹاف کی بدتمیزی اور کام سے منع کرنے بارے وزیر اعلیٰ کو بتایا لیکن اس وقت تمام صحافیوں کو مزید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب وزیر اعلیٰ کوئی جواب دئیے بغیر اپنی گاڑی میں بیٹھ گئے اور دروازہ بند کرلیا ٬وزیر اعلیٰ نے صحافیوں کو اپنے وزٹ بارے کچھ نہیں بتایا ۔

متعلقہ عنوان :