یمن ٬صعدہ میں اتحادیوں کا فضائی حملہ ٬ حوثی کمانڈر ہلاک

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:41

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) یمن میں حوثی ملیشیاؤں نے اپنے ایک اہم کمانڈر عبد الخالق احسن العر?اضی عرف "ابو ?ح?? العر?اضی" کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔ العرکاضی صعدہ صوبے کے شمال مشرق میں البقع کے علاقے میں مارا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق العرکاضی جو صعدہ صوبے میں باغی ملیشیاؤں کا صف اول کا کمانڈر شمار ہوتا تھا۔ اتحادی طیاروں کی جانب سے ایک عسکری قافلے پر فضائی حملے کے نتیجے میں ہلاک ہوا۔ یہ قافلہ البقع کے محاذ پر باغیوں کو کمک پہنچانے کے لیے راستے میں تھا۔العرکاضی حوثی باغیوں کے سربراہ عبد الملک الحوثی کے قریب ترین افراد میں سے تھا۔ وہ 2004 سے یمن میں حکام کے خلاف حوثی ملیشیاؤں کی تمام جنگوں میں شریک رہا۔

متعلقہ عنوان :