لاہور کی ناراض تاجر برادری کو منانے کی مہم کا آغاز کر رہے ہیں۔محمد علی میاں

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ پنجاب کے صدر محمد علی میاں٬ سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید٬جنرل سیکرٹری زبیر انصاری اور سینئر راہنما وقار صدیقی نے کہا ہے کہ پچھلے تین سالوں میں ٹریڈرز ونگ لاہور کے صدر نے ذاتی پسند و ناپسند اور چاپلوسی جیسی خطرناک پالیسیوں کو اپنا رکھا ہے۔ ان کا سارا زور ذاتی تشہیر٬ بینررز بازی اور فوٹو شوٹس پر مرکوز ہے۔

لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے کے سینئر تاجر راہنما اور مارکیٹوں کے صدور کی اکثریت تاجر ونگ لاہور کے ٹیکس٬ ہڑتال و دیگر مسائل پر ناپختہ فیصلوں اور باہمی عزت و احترام سے عاری رویوں کے باعث بد دل اور مایوس ہو رہی ہے۔ جس سے نا صرف تاجر برادری کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت داؤ پر لگ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ملک پرویز اور انجم بٹ صاحب تاجر برادری کے مسائل آور مشکلات حل کرنے میں بھرپور کاوشیں کر رہے ہیں اور انہی کی شخصیات کی بدولت صورتحال اور گراف کو سہارا ملا ہوا ہے اور تاجروں میں بھرم قائم ہے۔

لیکن اب اگر زمینی حقائق کے مطابق فیصلہ نہ کئے تو ہم سب کی محنتیں ضائع ہو جائے گی۔محمد علی میاں و دیگر رہنماؤں نے کہا کہ مسلم لیگ ن تاجروں کی پارٹی ہے اور وفاقی و صوبائی حکومتیں ملک کی ترقی اور معیشت کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں رہتے ہیں لیکن اگر مقامی سطح پر تاجروں کو عزت و وقار اور مشاورت میں شامل نہ رکھا گیا تو قائدین کی کاوشوں کو دھچکا لگ سکتا ھے۔

لاہور میں اتحاد واتفاق کو فروغ دینے کی بجائے تاجروں اور پارٹی کو دھڑوں میں تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔تاجر ونگ کے راہنماوں نے مزید کہا کہ اب اس مایوس کن صورتحال کی اصلاح کے لئے بہت جلد بھرپور کوشش شروع کر رہے ہیں۔ پارٹی کے اندر سینئرز اور جونیئرز کے باہمی احترام کے کلچر کو فروغ دیا جائے گا۔لاہو کی تمام تاجر تنظیموں٬ تاجر رہنماوںاور مارکیٹوں میں " تاجران رابطہ و احترام "کی مہم شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :