کوئٹہ٬آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی تقریب حلف برداری

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین( سی بی ای) کے صوبائی ٬زونل٬ڈویژنل٬سب ڈویژنل اور سب زونل عہدیداروں کی تقریب حلف برداری شیخ ماندہ پاور ہائوس کے ریسٹ ہائوس کے لان میں منعقد ہوئی۔ یونین کے صدر عبدالطیف نظامانی اور مرکزی جنرل سیکریٹری خورشید احمد نے یونین کے عہدیداروں سے حلف لیا جس کے بعد تقریب سے مرکزی جنرل سیکریٹری خورشید احمد٬ صدر عبدالطیف نظامانی٬ جائنٹ صدر محمد رمضان اچکزئی٬ چیئرمین گوہر تاج سمیت دیگر صوبائی اور ملک سے آئے ہوئے دیگر کمپنیوں کے عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی اس تقریب میں جن عہدیداروں نے حلف لیا ہے انھیں مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور اس تقریب کو ہم ریفرنڈم کیلئے پہلا جلسہ قرار دے رہے ہیں کیونکہ عدالت عالیہ اسلام آباد نے ایک ماہ کے اندر ریفرنڈم کرانے کی ہدایت نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن اسلام آباد کو دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اب ہم سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے یونین کو چھٹی بار شکست دینے کیلئے پر عزم ہے جس کی تمام عہدیداروں نے تائید کر دی۔ مقررین نے کہا کہ ہماری یونین مذہب٬ فرقہ پرستی٬ تعصب اور نفرت سے بالا تر ہو کر پورے ملک میں مراعات یافتہ طبقے سے اپنے حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد کی ایک تاریخ رکھتی ہے اور ہم نے واپڈا اور اس کی کمپنیوں کو اپنی اجتماعی طاقت کے ذریعے نجکاری سے محفوظ کیا اور آج تمام کٹیگریز کے ملازمین کی پروموشن٬ اپ گریڈ ایشن اور ان کے مسائل روز بروز حل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کیسکو کے ملازمین کیلئے فوری بونس دینے٬ 40% الائونس این ٹی ڈی سی اور پیسکو کی طرز پر دینے٬ ملازمین کے بچوں کے کوٹے پر براہ راست بھرتی سے پہلے بھرتی کرنے٬ این ٹی ایس کے ذریعے 10 ماہ پہلے لئے گئے متنازعہ ٹیسٹ کو منسوخ کرکے شفاف طریقہ کارکے ذریعے بھرتی کرنے کیونکہ این ٹی ایس کا چیف ایگزیکٹو ہارون رشید خود بوگس ڈگری ہولڈر نکلا ہے ۔

انہوں نے امیدواروں کو لوٹا ہے۔ آفیسروں کے 10 ہزار روپے الائونس کی طرح ترقی پانے والے آفیسروں کو بھی 10 ہزار روپے الائونس دینے اور باقی ماندہ گریڈ 01 سے گریڈ 16- کے ملازمین کو 05 سے 08 ہزار روپے الائونس دینے٬ دیگر کمپنیوں میں دی جانے والی مراعات جس میں سینئر سب آرڈینیٹ کو گریڈ 16- اور 17 دیا گیا ہے اسی طرز پر کیسکو کے سینئر سب آرڈی نیٹ کو بھی اپ گریڈ کرنے٬ سیکورٹی اور سیفٹی کے معیار کو بڑھانے ٬ بکٹ گاڑیاں دینے٬ معیاری ٹی اینڈ پی فراہم کرنے اورآئندہ کسی بھی فیٹل ایکسیڈنٹ میں شہید ہونے والے کارکن کیلئے صوبہ بلوچستان کی سطح پر تین دن کا سوگ منا کر حکومت اور کیسکو انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہرانے کا اعلان کیا گیا۔

مقررین نے بی ۔ای انجینئرز کا کوٹہ 05% سے 10% کرنے٬ ایم ایس ٹو کے گریڈ کو بڑھانے٬ 55 سال کے لائن مینوں کو سپروائزر بنانے کے بعد انھیں گریڈ 14- دینے اور 05 ہزار روپے ڈینجر الائونس ساٹھ سال کی عمر تک جاری رکھنے٬ ملازمین کے بچوں کے 20% کوٹے کوانتظامیہ اور یونین کے معاہدے کے مطابق سینیارٹی کی بنیاد پر پر ُ کرنے٬ ہیڈ آفس کے 20% الائونس کی طرح فیلڈ کے ملازمین کو بھی 20% الائونس دینے٬آئین میں دی گئی گارنٹی کے مطابق اونچ نیچ کے 22 گریڈوں کو ختم کرکے پہلے مرحلے میں 12 اور بعد ازاں 06 گریڈ بنانے٬تمام ملازمین کو یوٹیلیٹی الائونس کی منظوری دینے اور دیگر مسائل کے حل پر زور دیا گیا۔

مقررین نے کہا کہ واپڈا کی تقسیم کے بعد صوبوں کے درمیان بجلی کے مسئلے پر بھی تنازعات بڑھیں گے اور کیسکو جیسی کمپنی کیلئے صوبائی حکومت چلانے میں کوئی مدد بھی نہیں کر سکے گی جس کی وجہ سے بلوچستان کی زراعت مکمل طور پر تباہ ہو جائے گی۔ مقررین نے ادارے میں سیاسی مداخلت کو روکنے ٬ تمام تعیناتیاں اور تبادلے میرٹ پر کرنے٬ بجلی کی چوری کو روکنے٬ ریکوری کے اہداف کو حاصل کرنے٬ شیخ ماندہ پاور ہائوس کو اپ گریڈ کرکے چلانے٬واپڈا ہسپتال کوئٹہ کیلئے کالونی میں بنگلے٬ کوارٹرز اور فلیٹس تعمیر کرنے٬ ڈاکٹرز اور اسٹاف کی تعداد کو پورا کرنے ٬صارفین کی بہتر سے بہتر خدمت کرنے کیلئے بھی حکومت اور اسٹیک ہولڈر کو کردار ادا کرنے کا کہا اور یونین کی طرف سے بھرپور تعائون کا بھی اعلان کیا۔

اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک کیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر شراف آغا چیئرمین ایچ آر کمیٹی نے مزدوروں کو کامیاب حلف برداری کی تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ کیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر نے تہیہ کیا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں کیسکو ملازمین ک تعداد بہت کم ہے اور ان کے مسائل دیگر کمپنیوں کی طرح بورڈ حل کر نے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے یونین کے ذریعے عہدیداروں اور محنت کشوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں محنت اور ایمانداری سے ادا کریں اور صارفین کی خدمات کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بورڈ آف ڈائریکٹر باقی ماندہ مسائل جلد ہی حل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :