سجاول٬ چوبیس اکتوبر سے خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز

گوٹھ عزیز پٹھان میں پولیو کیس سامنے آنے کے بعد ڈبلیو ایچ او کاسخت نوٹس

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:40

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے خصوصی اقدامات کے تحت ضلع سجاول میں چوبیس اکتوبر سے خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغازکیاجارہاہے ٬حال ہی میں ضلع سجاول کی تحصیل جاتی کی یوسی کوٹھی میں گوٹھ عزیز پٹھان کے عبدالرحمن پٹھان کے بیٹے عظیم کو پولیو کی تصدیقی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ڈبلیو ایچ او نے سخت نوٹس لیاہے ٬ذرائع کا کہناہے پولیو کا یہ سندہ میں پانچواں کیس ہے جس کے بعد پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد پندرہ ہوگئی ہے ٬سجاول ضلع میں پولیو کیس سامنے آنے کے بعد تحقیقات میں معلوم ہواہے کہ علاقے میں روٹین ویکسین بھی بند تھی جس سے بیس سے زیادہ بچے معذور ہوگئے ہیں اور انکو پولیو ہونے کے شبے میں رپورٹ کیاگیاہے ٬محکمہ صحت نے دو ویکسینٹرس اور ایریاانچارج اور بی ایچ یو کے ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کی ہے ٬مذکورہ پولیو کیس سامنے آنے کے بعد پولیو کے مزید رائونڈ شروع کرنے کے علاوہ روٹین ویکسین کے انتظامات بھی کئے جارہے ہیں اور ای پی آئی پروگرام کے تحت روٹین ویکسین کی بڑی مقدار فراہم کردی گئی ہے ٬جبکہ سجاول میں ویکسین کو محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی ریفریجریشن روم بنانے کا بھی کام جاری ہے ٬انسداد پولیو مہم کو کامیاب کرانے کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیاگیاہے ٬واضع رہے کہ اس سے قبل مقای سطح پرانسداد پولیو مہم کے سلسلے میں آگاہی مہم کا انعقاد نہیں کیاجاتاتھاجس سے عوام کو پولیو ویکسین کی افادیت سے آگاہی حاصل نہیں ہورہی تھی ٬ڈبلیو ایچ او کے نوٹس لئے جانے کے بعد آگاہی مہم کا آغاز کیاگیاہے ۔

#

متعلقہ عنوان :