سجاول٬ سجاول میں جمیعت علمائے اسلام کا جلسہ شہدائے اسلام کانفرنس

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:40

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) سجاول میں گذ شتہ رات جمیعت علمائے اسلام کا جلسہ شہدائے اسلام کانفرنس میں علمائے کرام نے شہدائے اسلام کی تاریخ بیان کی اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ٬سجاول کے مین بازار میں محمدی مسجد کے قریب جلسے سے مولاناعبدالغفور بھٹوسکھر٬ مولانا گل حسن زنئور٬ مولانا خان محمد پٹھان ٬ مولانا محمد عیسیٰ سموں ٬مولانا غلام محمد سومرو٬مولانا یوسف سولنگی٬ اور دیگرنے خطاب کیاجبکہ خلیل الرحمن گندرو٬ اور دیگرنے نعت خوانی کی ٬ جلسے سے آخری خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور بھٹو نے اختتامی بیان میں کہاکہ خدا کی وحدانیت اور توحید کی گواہی کی راہ میں شہدائے اسلام کی قربانیاں لازوال ہیں ٬شہدائے اسلام نے حق کی خاطر اپنی جان بھی قربان کردی ٬اسلام حق کا دین ہے ٬دیگرعلماء نے اپنے بیان میں کہاکہ کربلاکے شہیدوں کامقام افضل ہے ٬جنہوں نے اپنی شہادت سے دین کو تقویت دی٬ انہوں نے کہاکہ سجاول شہرمیں بھی خدا کے بندگان دین کی رحمتیں ہیں ٬استاد مولانا نورمحمد سجاولی جیسی شخصیت نے یہاں مدارس کی بنیاد رکھی جس کو مولانا عبدالغفور قاسمی نے وسعت دی دونوں کی دینی خدمات کی دنیامعترف ہے٬ سجاول میں ایسے بزرگان دین کی وجہ سے رحمتوں اور امن کا ماحول ہے٬ جلسے میں مولانا محمد صالح الحداد٬ مفتی نذیر احمد عمرانی ٬ مولانا محمد اسماعیل قاسمی٬ مولانا غلام حسین میمن ٬مولانا اشرف٬ مولانا ابن بزار ٬ ابو صفی اللہ ٬ اور جے ٹی آئی کے رہنمااور کارکنان بھی موجود تھے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی ٬جلسے کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے خصوصی سیکورٹی کا انتظام کیاگیاتھا۔

#

متعلقہ عنوان :