Live Updates

لاہور٬ پنجاب حکومت کی تحریک انصاف کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی

عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کی تین کیٹیگری میں تقسیم

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے 2نومبر کے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج اور دھرنے سے نمٹنے اور احتجاج کو ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی طے کرلی ہے جس کے مطابق عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کو تین کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پہلی کیٹیگری میں عمران خان اور پنجاب بھر کے ٹکٹ ہولڈر ہیں جنہیں ان کے گھروں میں نظر بند کیا جا سکتا ہے ضرورت پڑنے پر پی ٹی آئی کی بی کلاس کو گرفتار اور سی کلاس متحرک ورکروں کو پولیس کے ذریعے حراساں کیے جانے کا امکان ہے۔

نظر بندی کی کیٹیگری میں ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں جنہیں ان کے گھروں پر 31اکتوبر کی رات ہی سے نظربند کردیا جائے گا جبکہ دوسری طرف پولیس کارروائی سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی نے اپنی حکمت عملی طے کررکھی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات