لاہور٬ بیگم نصرت بھٹو کی پانچویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شریک حیات محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی والدہ محترمہ نصرت بھٹو (مرحومہ) کی پانچویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ملک بھر کے مرکزی صوبائی ڈویژنل٬ ضلعی اور تحصیل کی سطح پر برسی کی تقریبات منعقد ہوئیں جن میں محترمہ نصرت بھٹو کی وطن کیلئے خدمات اور جمہوریت کی بحالی کیلئے دی گئی قربانیوں کی یاد تازہ کی گئی جبکہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعائیں بھی کی گئیں۔

اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک تقریب پی پی پی لاہور کے رہنما میاں محمد اسلم کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر محترمہ نصرت بھٹو کی تصویر کو سامنے رکھ کر قرآن خوانی اور دعا مغفرت کی گئی۔ برسی تقریب میں پارٹی کارکنان شہناز٬ پروین٬ اقراء چوہدری٬ صغریٰ تیمور سمیت دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :