لاہور ٬ ستوکتلہ اور واپڈا ٹائون میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں

علاقوں کے رہائشی سراپا احتجاج

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) ستوکتلہ اور واپڈا ٹائون میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف مذکورہ دونوں علاقوں کے رہائشی سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے تھانہ ستوکتلہ پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کردی۔

(جاری ہے)

مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔ مظاہرین کا مؤقف تھا کہ ان علاقوں میں چوروں اور ڈاکوئوں کو پولیس کی پشت پناہی حاصل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے لوٹا ہوا مال دلایا جائے۔

متعلقہ عنوان :