لاہور٬ مسلم لیگ (ق) کا 2نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کا فیصلہ

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) نے 2نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کا فیصلہ کرتے ہوئے 27 اکتوبر کو پارٹی لاہور کے دفتر مسلم لیگ ہائوس میں اجلاس طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کا فیصلہ اتوار کے روز چوہدری پرویز الٰہی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں مسلم لیگ (ق) پنجاب کے تمام عہدیداران نے شرکت کی جن میں چوہدری ظہیر الدین٬ راجہ بشارت اور دیگر شامل تھے۔ 27 اکتوبر کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کے پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :