ڈاکٹر ادیب کو بین الاقوامی ایوارڈ ملنے سے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے ٬ پیپلز پارٹی رہنما

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سید نجمی عالم٬ وقار مہدی٬ حبیب الدین جنیدی اور لطیف مغل نے پاکستان کے ممتاز سرجن اور سوشل ورکر ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کی طب کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر امریکن کالج آف سرجنز ایف اے سی ایس کی طرف سے بین الاقوامی ایوارڈ ملنے پر ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈاکٹر ادیب کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ادیب کو یہ ایوارڈ ملنے سے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے ۔ڈاکٹر ادیب دنیا کا سب سے بڑا چیئریٹی اسپتال چلا رہے ہیں جہاں پورے ملک سے آنے والے کینسر سمیت مختلف مہلک امراض میں مبتلا مریضوں کا بالکل مفت علاج کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :