قمرالزمان شاہ نہ صرف بہت بڑی شخصیت تھے بلکہ وہ ایک دانشور کاشتکار رہنمااورسیاستدان بھی تھے٬ سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نوید قمر کے والد اور سندھ کی ممتاز شخصیت قمر الزمان شاہ کی وفات پر اپنے گہرے دکھ اور رنج وغم کااظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قمرالزمان شاہ نہ صرف بہت بڑی شخصیت تھے بلکہ وہ ایک دانشور کاشتکار رہنمااورسیاستدان بھی تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خاص طور پر سندھ میں ایگریکلچر کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں ان کی وفات سے سندھ ایک نہایت معتبر اور بااثر شخصیت سے محروم ہوگیا ہے اور یہ خلا کبھی بھی پر نہ ہوسکے گا۔ انہوں نے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل دے۔

متعلقہ عنوان :