خیبرپختونخوا کے تیراہائی رسک اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج شروع ہوگی

مجموعی طورپر پانچ سال سے عمر کے 36لاکھ50ہزار621بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں جائیں گے

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء) خیبرپختونخوا کے تیراہائی رسک اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج پیر سے شروع ہوگی٬مجموعی طورپر پانچ سال سے عمر کے 36لاکھ50ہزار621بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی آپریشن سنٹرخیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر محمداکبرخان کے مطابق 24اکتوبر سے شروع ہونیوالی مہم صوبے کے 13ہائی رسک اضلاع پشاور٬چارسدہ ٬نوشہرہ٬مردان ٬صوابی ٬کوہاٹ٬کرک ٬ہنگو٬بنوں ٬لکی مروت٬ٹانک اورڈیرہ اسماعیل خان کے ساتھ ساتھ آئی ڈی پیز اورافغان مہاجرین کے کیمپوں میں بھی چلائی جائے گی٬انسدادپولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمرکے 36لاکھ50ہزار621بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کاہدف مقرر کیاگیا ہے٬جس کے لئے تربیت یافتہ پولیو ورکرزپرمشتمل12ہزار541ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں10ہزار872موبائل ٹیمیں٬932فکسڈٹیمیں٬636ٹرانزٹ اور101رومنگ ٹیمیں شامل ہیں٬پولیو مہم کوکامیاب بنانے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ٬22ہزار سے زائد سیکورٹی اہلکارسیکورٹی پرمامور ہونگے۔

24اکتوبردنیا سے پولیو وائرس کے خاتمے کادن بھی ہے٬اس لئے یہ مہم پوری دنیا میں چلائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :