’’ آپ صرف نام کے ہی شہبازنہیں بلکہ کام کے بھی’’ شہباز‘‘ ہیں‘‘

غریب لوگوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں٬سب آپ کی مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائیونڈ کے اچانک دورے کے دوران بزرگ مریضہ کی وزیراعلیٰ کو دعائیں

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائیونڈ کے اچانک دورے کے دوران وزیراعلیٰ شہبازشریف جب ایک وارڈ میں گئے تو وہاں موجودایک بزرگ مریضہ نے ان کے سر پرہاتھ رکھ کر شفقت کا اظہار کیا اوروزیراعلیٰ شہبازشریف کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ بیٹا آپ نے دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا مشن بنایا ہوا ہے اوراللہ تعالیٰ آپ کو اپنے نیک مقصد میں کامیاب فرمائیں گے۔

(جاری ہے)

غریب لوگوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیںاورہم سب آپ کی مزید کامیابیوں کیلئے دعا گو ہیں ٬جس طرح آپ خلق خدا کی خدمت کررہے ہیں اس کا اجرآپ کو دین اوردنیا میں ملے گا۔بزرگ خاتون نے کہا کہ آپ صرف نام کے ہی شہبازنہیں ہیںبلکہ کام کے بھی’’ شہباز‘‘ ہیں اوریہ بات آپ نے دن رات عوام کی خدمت کر کے ثابت کردی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کی عمر درازکرے اورصحت عطافرمائے تاکہ آپ اسی طرح عوام کی خدمت کرتے رہیں۔