وزیراعلیٰ شہبازشریف کا ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کے دورے کے دوران سامنے آنیوالے مسائل اوردیگر امور کا جائزہ لیاگیا ہسپتال میں صفائی اورطبی سہولتوں کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کر کے نتائج دیئے جائیں ‘وزیراعلیٰ کی ہدایت

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور کے دورے کے دوران صفائی اورطبی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے صورتحال دیکھ کردکھ ہوا ہے ۔ہسپتال انتظامیہ کو تمام تر اختیارات اور وسائل فراہم کیے گئے ہیں اورہسپتالوں میں صفائی اورطبی سہولتوں کو بہتر سے بہتر بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ دکھی انسانیت کے زخمو ںپر مرہم نہ رکھنے والے افسران کا عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ ہسپتالوں کو ٹھیک کرنے کیلئے جزا اور سزا کا کڑانظام قائم کرنا ہوگا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال قصور میں صفائی اورطبی سہولتوں کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کر کے نتائج دیئے جائیں ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کے دورے کے دوران سامنے آنے والے مسائل اوردیگر امور کا جائزہ لیاگیا۔مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق٬چیف سیکرٹری٬ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورمتعلقہ حکام نے سول سیکرٹریٹ جبکہ ڈی سی او قصور٬ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور اورمتعلقہ حکام نے قصور سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔