بلوچستان کا اگلا وزیراعلی پیپلز پارٹی سے ہوگا ‘پیپلزپارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے

سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء میر چنگیز خان جمالی کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:30

گنداخہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء میر چنگیز خان جمالی نے کہاہے کہ بلوچستان کا اگلا وزیراعلی پیپلز پارٹی سے ہوگا پیپلزپارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار میر چنگیز خان جمالی نے پریس کلب گنداخہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا٬ ان کے ہمراہ پیپلزپارٹی تحصیل گنداخہ کے صدر میر سمیع اللہ جمالی اور دیگر کارکنان بھی تھے میر چنگیز خان جمالی نے پی ٹی آئی کے دو نومبر کے دھر نے کے سوال پر کہاکہ ہمار قا ئد بلاول بھٹوزرداری نے نواز شریف کو چار نکا ت دئیے ہیں اگرنون لیگ اسے نہیں مانتی تو جو فیصلہ پیپلز پارٹی قیادت کرے گی اس پر عمل کیا جائے گا سیاست میں ایک دوسرے سے سے بات چیت کے دروازے کبھی بھی بند نہیں ہوتے انشااللہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی بلوچستان سے کلین سوئپ کرے گی٬ انہوں نے مزید کہا کہ میں سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں بلکہ میں میر جعفر خان جمالی اور میر تاج محمد جمالی کے نقش قدم پر چل کر سیاست کررہا ہوں ان کی سیاست میں نہ جھوٹ تھی اور نہ فریب ٬سابق وفاقی وزیر نے بلوچستان کے حصے کے پانی کے سوال کے جواب میں کہا کہ بنیادی طور پر ہم زراعت سے وابستہ ہے جس میں پہلہ اشو پانی ہے جس کے لئے سندہ حکومت کے ساتھ بیٹھ کر پانی کا مسئلہ حل کریں گے زرعی پانی کے سلسلے میں میری خورشید شاہ سے سکھر میں ملاقات ہوئی ہے جس پر بلوچستان کے حصے کے پانی تفصیلی بات ہوئی ہے ٬انہوں نے بلوچستان کے زرعی پانی کا حصہ دینے پرذاتی دلچسپی ظاہر کی ہے ایک سوال کے جواب میں چنگیز جمالی نے کہا کہ میں پی پی پی کا جیالہ ہوں ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہین آنے والے الیکشن میں بھرپور حصہ لوں گا جیت ہار رب کے ہا تھ ہے لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سی او واپڈا بلوچستان سے میری ملاقات ہوئی ہے انہوں نے یقین.دہانی کرائی کہ جون تک اوچ سے نصیرآباد اور جعفراباد کو بجلی کی فراہمی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :