کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کے زیراہتمام صحافیوں پر قاتلانہ حملے اورانہیں حق لکھنے پر ڈرانے ٬دھمکانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) کونسل آف آل بلوچستان پریس کلبز کے زیراہتمام صحافیوں پر قاتلانہ حملے اورانہیں حق لکھنے پر ڈرانے ٬دھمکانے کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرین سے صوبائی صدر خلیل اللہ موسیٰ خیل ٬حاجی محمدزمان گورگیج ٬اسلام اچکزئی ٬فضل محمدجاجک ٬طاہر علی ٬اسماعیل جان اور نجیب ترین ے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دور جدید میں بھی صحافی عدم تحفظ کے شکار ہیں حق لکھنے اور بولنے پر صحافیوں کو موت کے منہ میں دھکیلنا روز کا معمول بن چکاہے ٬صوبائی حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے بندوق کی نوک پر حق کی آواز کو دبایانہیں جاسکتا انہوںنے کہاکہ پشین کے صحافی محب اللہ ترین پر حملہ کرنیوالوں میں دو حملہ آور تاحال فرار ہے جو پشین انتظامیہ کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے ٬صحافت دشمن عناصر کیخلاف ہر حال میں آواز بلند کیاجائیگا انہوں نے کہاکہ صوبے بھر کے صحافی ایک جسم کے مانند ہے جنہیں مختلف ماحول میں ایک دوسرے سے الگ کرنے کی سازشیں رچھائی جارہی ہے شہداء صحافت کے لواحقین کو تاحال معاوضہ فراہم نہ کرنا المیہ ہے انہوں نے کہاکہ سوبے بھر کے پشتون بلوچ اضلاع کے تمام صحافی غیر محفوظ ہے حکومت تمام تر صورتحال سے بخوبی آگاہ ہونے کے باوجود بھی خواب غفلت کامظاہرہ کررہی ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ پشین کے صحافی محب اللہ پر حملہ کرنیوالے حملہ آوروں کو گرفتارکیاجائے اور صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :