ڈیرہ اللہ یار پولیس کی کامیاب کارروائی ‘گاڑی کی خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد ‘خاتون سمیت 2 گرفتار

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:30

ْحمید آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) ڈیرہ اللہ یار پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کی خفیہ خانوں میں چھپائی گئی لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرکے خاتون سمیت دو ملزمان گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی جعفرآباد کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈیرہ اللہ یار پولیس تھانہ کے ایس ایچ او بشیر جمالی نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ سے سندھ جانے والی کلٹس کا ر کو روک کر ان کے خفیہ خانوں سے لاکھوں کی مالیت کی چرس برآمد کرکے خاتون ندا اور اس کے ساتھی منٹھار کو گرفتار کرلیا ۔

اس موقع پر ایس ایچ او بشیر جمالی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ ایک کار کوئٹہ سے چرس لے کر سندھ جارہی ہے جس پر پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے کار کو روک کر اس کی تلاشی لینے پر ان کی خفیہ خانوں میں چھپائی گئی لاکھوں کی مالیت کی چرس اپنی تحویل میں لے کر خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتا کر لیا اور پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :