پیپلزپروگرام برائے بنیادی صحت نصیرآباد کے زیراہتمام ملازمین کی جانب سے مستقل نہ کئے جانے کے خلاف احتجاجی ریلی

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پیپلزپروگرام برائے بنیادی صحت نصیرآباد کے زیراہتماملازمین کی جانب سے مستقل نہ کئے جانے کے خلاف احتجاجی ریلی اورپریس کلب کے سامنے مظاہرہ بلوچستان اسمبلی سے پاس ہونے والی قراردادپر عملدآمدکو یقینی بناکر پی پی ایچ آئی کے عارضی ملازمین کومستقل کرنے کا نوٹیفکیشن کوجاری کیا جائے مقررین کا خطاب تفصیلات کے مطابق پیپلزپروگرام برائے بنیادی صحت ڈیرہ مرادجمالی کے عارضی ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف احتجاجی ریلی پی پی ایچ آئی کے رہنماء شاہ فیصل محمد حسنی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ڈیرہ مرادجمالی سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوںمیں پلے کارڈاٹھارکھے تھے جن پر پی پی ایچ آئی کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف نعرے درج تھے ریلی کے شرکا نے پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ فیصل محمد حسنی٬پیرامیڈیکل کے ضلعی صدر نذیراحمد مستوئی٬ محمد اقبال سمیت دیگر مقررین نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی سے مستقلی کی قراردادپاس ہونے کے باجودپی پی ایچ آئی کے ملازمین کو کئی سال گزرنے کے باوجود مستقل نہیں جارہا ہے ہم محکمہ صحت کے بنیادی مراکز صحت میںاپنے فرائض سرانجام دے کر عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کررہے ہیں مگر ہمیں مستقل نہ کرکے ہم سے ذیادتی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہم سڑکوں پرنکل آئے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم محکمہ صحت کے دیگر عارضی ملازمین کو مستقل کردیا گیا ہے تاہم پی پی ایچ آئی کے ملامین کو تاحال مستقل نہ کرنابدنیتی پر مبنی ہے پی پی ایچ آئی کے ملازمین اورایج ہورہے ہیں کم تنخواہ کے باعث انتہائی کرب کی زندگی گزارنے پر مجبورہوگئے ہیںہم وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری٬ چیف سیکریٹری صوبائی وزیر صحت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صوبائی اسمبلی سے منظورشدہ قرارپر عملدآمدکرکے ہماری مستقل کے نوٹیفکیشن کو جاری کیا جائے ۔