دکی ‘مٹی کاتودہ گرنے سے ایک کانکن جاںبحق

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:30

دکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء)بلوچستان کے علاقے دکی میں مٹی کاتودہ گرنے سے ایک کانکن جاںبحق ہوگیاہے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد افغانستان روانہ کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران مٹی کاتودہ گرنے سے ایک کانکن حضرت گل سکنہ افغانستان موقع پر جاںبحق ہوگیا لاش کو ضروری کارروائی کے بعد افغانستان روانہ کردیاگیاہے ۔