امن کی بحالی گورنر سندھ کی تبدیلی سے مشروط ہے٬گورنرہائوس کراچی میں بیٹھے متنازعہ شخص نے بیرونی ڈکٹیشن پر فیڈریشن کوکمزورکیا٬مصطفی کمال نے کراچی کے دیرینہ مرض کی درست تشخیص اوراس سے نجات کیلئے موثردوابھی تجویزکردی ہے٬اب ریاستی ادارے اپناکام کریںاورجہاںکہیں امن کیلئے آپریشن کی ضرورت پڑے وہاں آپریشن ضرورکریں

پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدرچودھری محمدالطاف شاہد کا استقبالیہ سے خطاب

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی صدرچودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کی بحالی گورنر سندھ کی فوری تبدیلی سے مشروط ہے٬پاک سرزمین پارٹی کے بانی و مرکزی چیئرمین مصطفی کمال نے کراچی کے دیرینہ مرض کی درست تشخیص اوراس سے نجات کیلئے موثردوابھی تجویزکردی ہے٬اب ریاستی ادارے اپناکام کریںاورجہاںکہیں امن کیلئے آپریشن کی ضرورت پڑے وہاں آپریشن ضرورکریں۔

گورنرہائوس کراچی میں بیٹھے متنازعہ شخص نے بیرونی ڈکٹیشن پر فیڈریشن کوکمزورکیا٬اس کامحاسبہ ناگزیر ہے ۔کراچی میں حالیہ کریک ڈائون کے نتیجہ میں چارافرادکی گرفتاری خوش آئند ہے ۔ریاست کی رِٹ چیلنج کرنے اور قومی حمیت کوللکارنے والے عناصر کاقانون کے شکنجے میں آنارینجرز کی اہم کامیابی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ بھارت کی بدنام زمانہ ایجنسی را کے وظیفہ خوروں کاناطقہ بندکرنے کیلئے کراچی میں روپوش اورنقاب پوش سہولت کاروں کے پربھی کاٹنا ہوں گے۔

پاکستان کے اندرونی وبیرونی دشمنوں کے درمیان ہرقسم کارابطہ توڑناہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی چیئرمین مصطفی کمال ٬مرکزی صدرانیس احمدقائم خانی اوررسیکرٹری جنرل ضاہارون نے مادروطن کی آستین میں چھپے سانپوں اور ناسوروں کوبے نقاب کردیا٬اب انہیں کچلنا ریاست کافرض ہے ۔امید ہے وفاقی اورسندھ کی صوبائی حکومت کراچی میں حالیہ گرفتارہونیوالے چارافراد کی رہائی کیلئے کسی قسم کے دبائو میں نہیں آئے گی اورقانون کی حکمرانی کویقینی بنایا جائے گا۔

کراچی سمیت ملک بھرمیں قیام امن اورانصاف کی فراوانی کیلئے پاک سرزمین پارٹی کے قائدین اورکارکنان سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کاامن وآشتی کاگہوارہ بنانا پاک سرزمین پارٹی کی قیادت کامشن ہے ۔

متعلقہ عنوان :