Live Updates

عمران خان خود جیب کترے ہیں دوسروں کو چورڈاکو بولتے ہیں٬وہ اسلام آباد میں اپنا ایک آخری شوق پورا کرلیں٬دارالحکومت میں انشاء اللہ جمہوریت کی فتح ہوگی٬والدہ کے نام پر قائم ہسپتال کے ساتھ ایسا نہیں کرتے٬وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ آصف کا بیان

اتوار 23 اکتوبر 2016 19:30

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان خود جیب کترے ہیں دوسروں کو چورڈاکو بولتے ہیں٬وہ اسلام آباد میں اپنا ایک آخری شوق پورا کرلیں٬دارالحکومت میں انشاء اللہ جمہوریت کی فتح ہوگی۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سارے پاکستان میں کرپشن نظر آتی ہے٬وہ خود شوکت خانم اسپتال میں 70کروڑ روپے کے خیراتی فنڈذ کا حساب دیں٬عمران خان دوسروں کو ڈاکو چور بولتے ہیں لیکن انہوں نے خود جیب کتروں کا کام کیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین اسلام آباد میں دھرنا کرکے اپنا شوق پورا کرلیں لیکن فتح انشاء اللہ جمہوریت کی ہوگی٬عمران خان قطعی طور پر سیاستدان نہیں ہے اور ان کی سیاست سے ملک کو نقصان پہنچاہے۔(خ م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات